Sunday November 24, 2024

گرین لائن منصوبے پر وفاق نے 35 ارب روپے خرچ کئے، ن لیگ نے صرف کاغذوں میں منصوبے شروع کئے، فواد چوہدری

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے پر وفاق نے 35 ارب روپے خرچ کئے ہیں، ن لیگ نے صرف کاغذوں میں منصوبے شروع کئے، ن لیگ اور پی پی پی کتنے پانی میں وہ کراچی والے بہتر جانتے ہیں، نوجوان نسل کو شدت پسندی سے دور رکھنے کیلئے مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا ہوں گی، ہماری خواہش ہے کہ نئے لکھاری اور شعراء بھر کر سامنے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں 14 ویں عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اردو دنیا کی بولی جانے والی چند بڑی زبانوں میں سے ہے، جتنا لٹریچر اور شاعری اردو زبان میں ہے، اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کو کراچی میں قائداعظم کا یوم پیدائش اور کرسمس کی تقریب ایک ساتھ منائی جائے گی۔

اے این پی کو بڑا دھچکا، بلور خاندان کے اہم فرد نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا، کس سیاسی جماعت میں شمولیت کی ؟ آپ بھی جانیں

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کو شدت پسندی سے دور رکھنے کے لئے مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا ہوں گی، اسلام آباد میں سپورٹس میلہ اور آرٹس کونسل کی جانب سے کراچی میں اردو کانفرنس مثبت اقدامات ہیں، ہماری خواہش ہے کہ نئے لکھاری اور نئے شعرائ ابھر کر سامنے آئیں، ہماری یونیورسٹیوں میں ایسے نوجوان موجود ہیں جو شاعر اور لکھاری بھی ہیں، ہمیں ان نوجوانوں کو پروموٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی فلم انڈسٹری کو بھی مضبوط کر رہے ہیں، پی ٹی وی فلم بنا دیا ہے، جدید فلم سازی کے لئے ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیپو سلطان اور ظہیر الدین بابر پر مہنگی فلمیں بنائی جا رہی ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یہ کام 20 سال پہلے ہو جانے چاہئیں تھے، بدقسمتی سے ماضی میں اس جانب کسی نے کوئی توجہ نہیں دی، ایک طرف ہم بے روزگاری کا کہتے ہیں لیکن دوسری طرف ہمیں ہنر مند افرادی قوت دستیاب نہیں ہوتی۔

دورہ پاکستان پر آئے تین ویسٹ انڈین کرکٹرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

روہت شرما کی وہ شرط جس کی وجہ سے کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے زبردستی ہٹا دیا گیا

FOLLOW US