Sunday January 19, 2025

پناہ گزینوں کے کیمپ میں زورداردھماکا،تشویشناک اطلاعات موصول

بیروت : لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ برج الشمالی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لبنانی فوج کا دعویٰ ہے کہ دھماکا اُس کیمپ میں ہوا جہاں فلسطینی تنظیم حماس کے ہتھیاروں کے ڈپو ہیں تاہم فلسطینی اہلکارں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود نہیں۔تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکا کیمپ میں آگ لگنے سے ہوا۔ کیمپ میں گیس اور آکسیجن کی بوتلیں رکھی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔لبنانی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

نا اہلی یا بھاری جرمانہ۔۔؟ الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بڑ ایکشن لے لیا،اپوزیشن کا جشن

گرین لائن منصوبے پر وفاق نے 35 ارب روپے خرچ کئے، ن لیگ نے صرف کاغذوں میں منصوبے شروع کئے، فواد چوہدری

اے این پی کو بڑا دھچکا، بلور خاندان کے اہم فرد نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا، کس سیاسی جماعت میں شمولیت کی ؟ آپ بھی جانیں

FOLLOW US