Wednesday May 8, 2024

بھارت کیخلاف سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوا، ایسا لگا جیسے ہم نے اس دن جس چیز کو بھی چھوتے وہ سونے میں بدل جاتی: پاکستانی آل رائونڈر

لاہور : حال ہی میں ختم ہونے والے T20 ورلڈ کپ میں 12 ناکامیوں کے بعد یہ جیت پاکستان کی ٹی ٹونٹی میں پہلی 10 وکٹوں کی فتح تھی جبکہ اس مارجن سے یہ بھارت کی پہلی شکست بھی تھی ۔ اس تاریخی جیت کو یاد کرتے ہوئے عماد وسیم نے انٹرویو دیتے ہوئے کھل کر بات کی۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہرانا واقعی اچھا تھا ، ہندوستان کو ہرانا ہمیشہ پاکستان کرکٹ میں شامل ہر فرد کے لیے کچھ خاص لمحات فراہم کرتا ہے، یقیناً میں بھی اس موقع اور میچ سے لطف اندوز ہوا، نتیجہ بالکل درست تھا، ہم پر دباؤ تھا لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا زندگی بھر موقع بار بار نہیں ملتا اور میں اس موقع کے لیے واقعی شکر گزار ہوں۔ عماد وسیم نے اسے ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوا۔

اسلامیہ یونیورسٹی کے بعد ایک اور سرکاری یونیورسٹی میں ڈانس کی ویڈیو سامنے آگئی

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگا جیسے ہم نے اس دن جس چیز کو بھی چھوتے وہ سونے میں بدل جاتی ، کوئی شبہ نہیں کہ ہندوستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے لیکن ہم نے اس دن انہیں آؤٹ کلاس کیا، جس طرح سے ہم کھیلے وہ شاندار تھا اور میں کہوں گا کہ یہ ایک پرفیکٹ پرفارمنس تھی ،میں یہ کہوں گا کہ ہم نے اس دن جو کچھ حاصل کیا اسے مستقبل میں نقل کرنا مشکل ہوگا۔ سیاسی منظر نامے اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو تسلیم کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ دونوں ٹیموں کو باقاعدگی سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا چاہیے۔ پاکستانی آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی کے طور پر آپ ہمیشہ بہترین ٹیموں کے خلاف مقابلہ کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کھیل ہمارے لیے بہت خاص ہیں، میں محسوس کرتا ہوں کہ دو عالمی معیار کی ٹیمیں ہونے کے ناطے ہندوستان اور پاکستان کو ایک دوسرے کے خلاف باقاعدگی سے کھیلنا چاہیے ،لیکن یہ کہنے کے بعد میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ سیاسی وجوہات اسے ہونے سے روکتی ہیں، یہ افسوسناک ہے کیونکہ کھیل، خاص طور پر کرکٹ، قوموں کو متحد کر سکتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ سیریز ہونی چاہیے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے آغاز سے قبل تشویش ناک خبر

شازیہ مری نےوفاقی وزیراسدعمرکو آڑےہاتھوں لیتے ہوئے معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دےدیا

FOLLOW US