Sunday January 19, 2025

شازیہ مری نےوفاقی وزیراسدعمرکو آڑےہاتھوں لیتے ہوئے معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دےدیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسد عمر کومعیشت کا عالم چنا بنا کر پیش کیا گیا اور موصوف نے معیشت کی لٹیا ڈبودی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی کراچی میں کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ اگر بات 70 کی دہائی تک پہنچ گئی ہے تو اسد عمر عوام کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ ان کے ابا حضور سے متعلق حمودالرحمان کمیشن رپورٹ میں کیا درج ہے؟جب پاکستان دولخت ہورہا تھا تو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کے مطابق اسد عمر کے والد گرامی اس وقت بھی چوری میں مصروف تھے، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کے مطابق اسد عمر کے ابو چور ہیں اور بڑوں کا حال چھوٹوں کی حالت کی خوب خبر دے رہا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ اسد عمر صاحب، چاند پر تھوکا اپنے منہ پر واپس آتا ہے، بلاول بھٹو پر تنقید سے قبل اپنا گریبان جھانکیں،گز بھر لمبی زبانوں سے اگر ملک ترقی کرتے تو اب تک یقینا پاکستان آگے بڑھ چکا ہوتا مگر خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہے۔

گرین لائن بس پر مسافروں کوسبسڈی دینے کامعاملہ ، اسد عمرنے وزیر اعلی سندھ کو مشکل میں ڈال دیا

ارب پتی شخص اور اس کی اہلیہ نے 14ماہ میں 20بچے پیدا کر ڈالے

بھارتی سائنسدان کی اتنی شرمناک حرکت کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

FOLLOW US