ڈھاکہ: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے ، دوسرے میچ میں پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے ساجد خان نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 وکٹیں حاصل کیں تاہم اس دوران کپتان بابراعظم نے بیٹنگ کے بعد باولنگ کے میدان میں بھی اپنی پہلی وکٹ حاصل کر کے قدم رکھ دیا ہے۔ پہلی وکٹ حاصل کرنے پر کپتان بابراعظم نے اپنے احساسات کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ظاہری سی بات ہے میں نےاپنی باولنگ کو بہت انجوائے کیا ، مجھے ایسامحسوس ہوا کہ مجھے یہاں گیند کروانی چاہیے ، اور میں نے اپنا اختتام ایک وکٹ لیتے ہوئے کیا‘‘ ۔بابراعظم کا کہناتھا کہ جس طرح ہمارے لڑکوں نے پرفارمنس دکھائی ہے وہ قابل فخر ہے ، ساجد خان نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا ، ان کی باولنگ ہمیں میچ میں واپس لے آئی اور مومنٹم فراہم کیا ، فاسٹ باولرز نے بھی شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا ، اس طرح ہمیں میچ میں کامیابی نصیبت ہوئی ، گراونڈ سٹاف کی محنت پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں جس طرح انہوں نے پچ کی بارش کے دوران حفاظت کی ،کامیابی سے اعتماد بڑھتا ہے، ہر مرتبہ میدان میں جیت کی امیدلے کر داخل ہوتے ہیں ، یہ کسی ایک لڑکے کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے ۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں کونسی پوزیشن سنبھال لی ؟ خوشخبری
ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،آرمی چیف سمیت کئی سینئر افسران اور اہلخانہ ،ہلاک