Sunday May 19, 2024

پرینتھا کمار نے آخری لمحات میں کہا’’میںکلمہ پڑھ کراسلام قبول کرلیتاہوں‘‘سانحہ سیالکوٹ سے متعلق مزید دل دہلا دینے والے انکشافات

لاہور : معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ میری فیکٹری کے کچھ لوگوں سے بات ہوئی،انہوں نے بہت خوفناک اور دردناک بات بتائی اور کہا کہ پریانتھا نے آخری لمحات میں ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ میں کلمہ پڑھ لیتا ہوں، اسلام قبول کر لیتا ہوں میری جان چھوڑ دیں۔لیکن کسی نے ان کی بات نہ سنی۔محمد مالک نے وزیر دفاع پرویز خٹک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وزراء کی سوچ نہیں بدل سکتے۔ہمارے وزراء کی یہ سوچ ہے کہ ’ایسا ہوتا ہے‘۔کیا وزیراعظم عمران خان کو غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر پرویز خٹک کو عہدے سے نہیں ہٹا دینا چاہئے۔انہوں نے سوال کیا کہ قوم کا ذہن تو بعد میں بدلے گا کیا وزیراعظم اپنا وزیر پہلے بدلیں گے۔وزراء کی جانب سے قتل و غارت کو کہا جا رہا ہے کہ بچے جذباتی ہوتے ہیں ایسا ہو جاتا ہے، اب ریاست کو پالیسی واضح کرنا پڑے گی کہ ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دینا پڑے گی۔محمد مالک نے مزید کہا کہ یہ صرف میرا آپکا اور عمران خان کا مسئلہ نہیں ہے یہ ملک کی بقا کا معاملہ ہے ۔

بیان حلفی رانا شمیم کے پاس نہیں، نوازشریف نے محفوظ رکھا ہوا ہے نوازشریف نے اس کو استعمال کرنا تھا، اعتزاز احسن

مذہبی انتہا پسندی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔اس کو ڈیل کیسے کرنا ہے یہ اب وزیراعظم کو کرکے دکھانا ہو گا۔خیال رہے کہ سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کیے جانے والے نجی فیکٹری کے منیجر اور سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا پہنچ گئی ہے ۔۔ پریانتھا کمارا کی میت کو سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا تھا۔ سری لنکن فیکٹری مینجرپریانتھا کمارا کی میت کو مکمل احترام اور اعزاز کے ساتھ سری لنکا روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، صوبائی وزیر انسانی حقوق ، وزارت خارجہ ، محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

جنید صفدر کی شادی پر کون سا گانا چلے گا ، ڈانس کون کرے گا اور کھانے میں کیا ہوگا، کیپٹن (ر) صفدر نے تفصیلات بتا دیں

ڈھاکہ ٹیسٹ ، فالو آن کی شکار بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں بھی مشکلات ، 25سکور پر چوتھی وکٹ گر گئی

FOLLOW US