Tuesday January 21, 2025

مینار پاکستان واقعہ، ایک اور مشتبہ شخص کی ضمانت منظور، یہ کون ہے؟

لاہور: مینارپاکستان پر ایک ٹک ٹاکر لڑکی کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں گرفتار ایک اور مشتبہ شخص کی ضمانت منظور کر لی گئی۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس مشتبہ شخص کی شناخت آصف عظیم کے نام سے ہوئی ہے جسے ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت منظور نہ کی جائے کیونکہ وہ واقعے کے وقت مینارپاکستان گراؤنڈ میں موجود تھا۔ تاہم عدالت نے ملزم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ 14اگست کے روز مینارپاکستان گراؤنڈ میں پیش آیا تھا جہاں 400سے زائد لوگوں کا ہجوم تھا جس میں ایک ٹک ٹاکر لڑکی کو ہراساں کیا گیا تھا۔

نجی کالج کی تقریب میں لڑکیوں کا رقص، پاکستانیوں کو غصہ چڑھا دیا لیکن اصل معاملہ کیا ہے؟

خواتین پرتشدد، مزید نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

جاتی امراء والوں کے پاس گلوکاری کی صلاحیت ہے ، لانگ مارچ پر کون جائے گا”؟، شیخ رشید نے طنز کے تیرچلا دیے

FOLLOW US