Tuesday May 7, 2024

مجھے آپ سے یہ امید نہ تھی۔ ثانیہ مرزا قومی کپتان بابراعظم سے خفا، بابر نے ان کے بارے میں ایسا کیا کہا تھا؟ جانیے

اسلام آباد: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے فیورٹ بھابھی کا نام بتانے پر ثانیہ ان سے کچھ خفا خفا نظر آئیں۔سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور بابر اعظم کے ورچوئل انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شعیب نے بابر سے ان کی فیورٹ بھابھی کے بارے میں پوچھا۔شعیب نے بابر سے پوچھا کہ کوئی ایک فیورٹ بھابھی کا نام بتائیں ؟ سوال کرنے کے بعد شعیب نے بابر کو تنبیہ بھی کی کہ دھیان سے نام لینا سب بھابھیاں دیکھ رہی ہیں۔شعیب کے سوال پر بابر نے صرف ایک نام بتانے کا سن کر حیرانی کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں کپتان نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی پسندیدہ بھابھی قرار دیا۔بابر کے جواب پر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کچھ خفا خفا نظر آئیں اور انہوں نے کپتان سے شکوے بھی کیے۔ثانیہ نے شعیب کے سوال کے جواب میں پہلے بابر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور ساتھ شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بابر کے کھانے ہمارے ساتھ، چائے ہمارے ساتھ، خاطر کریں ہم ان کی، ہمارے گھر میں بابر سوتے ہیں اٹھتے ہیں لیکن ہم ان کے فیورٹ نہیں ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟

لاہور ماڈل ٹاون کچہری میں پیشی پر لائے گئے 10 ملزمان فرار ہو گئے لیکن کس طرح ؟ بڑی خبر آ گئی

میانمار میں سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا

جنید صفدر اعوان کی شادی، حمزہ شہباز نے سُر بکھیر دئیے،تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز شریف کو خوب داد دی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US