Wednesday January 22, 2025

جنید صفدر اعوان کی شادی، حمزہ شہباز نے سُر بکھیر دئیے،تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز شریف کو خوب داد دی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں حمزہ شہباز شریف نے اپنی آواز میں گانا سن کر سب کے دل جیت لیے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گانا گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔حمزہ شہباز نے ’ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے‘ سنا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھی ہیں۔تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز شریف کو خوب داد دی۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین ویڈیو شئیر کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں۔

پاکستان نے مزید 9 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دے دی گئی

واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولیمہ کی تقریب جاتی امرا لاہور میں ہوگی ، ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب رواں برس 22اگست کو لندن میں منعقد ہوئی تھی ، تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان پاکستان میں ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی ، نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار لیکن شاہین شاہ آفریدی کی گراونڈ سے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر ہر کوئی داد دینے لگا

تحقیقاتی اداروں نے سری لنکن منیجر کا مکان سیل کر دیا پریانتھا خوش اخلاق شخص تھا، کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا

FOLLOW US