Sunday January 19, 2025

یہ پاکستان کیلئے بہت بڑی شرمندگی ہے سیالکوٹ واقعے پر وزیر اعظم کا بیان بھی آگیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کیلئے شرمندگی کا باعث قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ میں فیکٹری پر دل دہلا دینے والا حملہ اور سری لنکن منیجر کو زندہ جلادینے کا واقعہ پاکستان کیلئے بڑی شرمندگی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کیس کی تحقیقات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ اس معاملے میں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، جو بھی لوگ واقعے میں ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزائیں دی جائیں گی، ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

’باجی اس لیے چھٹی پر گئیں کیونکہ‘ شہباز گل نے مریم نواز کی چھٹیوں کی وجہ بتا دی

خیال رہے کہ لیدر فیکٹری کے سری لنکن منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے۔ اس کے بعد ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے مطابق سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج کے ذریعے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے اب تک 50 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی 48 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کی جائے گی اور اگر پولیس کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگے ہوئے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سیالکوٹ واقعہ ، وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد کتنے افراد کو گرفتار کرلیا گیا؟ترجمان پنجاب حکومت نے بتادیا

گھبرانے کی ضرورت نہیں معیشت کی سمت بالکل درست ہے، شوکت ترین

FOLLOW US