Sunday January 19, 2025

کرس گیل نے محتاط اوپنرز کو ٹی 20کرکٹ کے حسن کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

دبئی: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کہاہے کہ محتاط اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا حسن تباہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق سابق اوپنرکرس گیل نےکہاہے کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کا آغاز ہوا تو افتتاحی بلے بازآغاز میں ہی جارحانہ انداز اپناتے تھے، یہ صورت حال اب ٹی 10میچز میں نظر آتی ہے۔انھوں نےکہاکہ وقت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ پن کی کمی ہوتی جا رہی ہے،اب اوپنرز ابتدائی چھ اوورز میں جارحانہ سٹروکس کھیلنے کے بجائے اپنے لیے بیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں،اس وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تفریح کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاور پلے میں بلے باز اپنے خول میں بند کیوں نظر آتے ہیں؟انھیں ابتدا میں ہی جارحیت برقرار رکھتےہوئےشائقین کوبھرپور تفریح فراہم کرنا چاہیے،یہی مختصر فارمیٹ کی جان ہے۔

بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کرلیا گیا

اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں پر قیامت ڈھادی، پاکستان کی ٹاپ ادکارہ ماہرہ خان کے گھر صف ماتم،انتہائی افسوسناک خبر

مجھے پیدا کیوں ہونے دیا، لڑکی نے ڈاکٹرکیخلاف مقدمہ جیت لیا

FOLLOW US