Sunday May 5, 2024

اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں پر قیامت ڈھادی، پاکستان کی ٹاپ ادکارہ ماہرہ خان کے گھر صف ماتم،انتہائی افسوسناک خبر

اسلام آباد: اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم 25 نومبر بروز جمعرات کو خالقِ حقیقی سے جاملیں۔ماہرہ خان نے اپنی نانی کے انتقال کی اطلاع گزشتہ شب انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی اور نانی کے ہمراہ چند یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔ماہرہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی نانی کا انتقال جمعرات کی سہ پہر ہوا، ان کے لیے ماہِ نومبر کافی مشکل رہا، کبھی بہت تکلیف دہ لیکن اکثر اوقات خوبصورت۔ ماہرہ نے بتایا کہ ان کی نانی نے 5 سال کی عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا مگر وہ اپنی فیملی کیلئے زندہ رہیں۔ماہرہ خان نے اپنی مرحوم نانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہانی سنانے میں ماہر، ساڑھی زیب تن کرنے میں نفیس، بے حد خود مختار، اپنی صحت کا خیال رکھنے والی، دوسروں کی باتیں دھیان لگاکر سننے والی، پیار کرنے والی ماں اور اظہارِ خیال کرنے والی انسان تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میری نانی سے جو بھی ملتا تھا وہ خود کو خاص محسوس کرتا تھا، انہیں بھولنے کی بیماری تھی،

مجھے پیدا کیوں ہونے دیا، لڑکی نے ڈاکٹرکیخلاف مقدمہ جیت لیا

وہ اکثر نام اور لوگوں کو ایک دوسرے سے ملا دیتی تھیں لیکن ایک چیز جو وہ کبھی نہیں بھولیں وہ اپنی اور نانا کی محبت بھری کہانی تھی، میرے نانا کا انتقال 32 برس قبل ہوگیا تھا لیکن پھر بھی نانی نے انہیں ہمیشہ یاد رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نانی کے ساتھ گزارے ہر وقت پر فخر محسوس کرتی ہوں۔کیپشن کے آخر میں ماہرہ نے مداحوں سے اپنی نانی کی مغفرت کی دعا کے لیےاپیل بھی کی۔

وزیر اعظم کو رپورٹس ملی ہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات ہار جائیں گے پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں الیکشن نہیں کروانا چاہتی

شاہین آفریدی کے پاس ایسا اعزاز حاصل کرنیکا موقع آگیا جو وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں

FOLLOW US