Monday November 25, 2024

کپتان بابرا عظم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کا کر یڈٹ کسے دیا ؟ جانئے

اسلام آباد : پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے جس میں سب سے اہم کر دار پاکستان کے باولر شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور بیٹسمین عابد علی کا رہا ، جن کی کارکردگی کی ہر کوئی تعریف کر رہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کپتا ن بابراعظم کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں بہترین کھیل پیش کیا لیکن شاہین اور حسن نے شاندار کارکردگی دکھائی ، ٹیسٹ کرکٹ کی یہی خوبصورتی ہے کہ وہ آپ کو کم بیک کرنے کا موقع دیتی ہے ، ہمارے پاس ٹیسٹ میچ کی تیاری کیلئے زیادہ وقت نہیں تھا لیکن ہم نے اپنا بہترین کھیل کھیلا ، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس طرح عبداللہ شفیق نے اپنی اننگ کی بنیاد رکھی ، عابد علی تو بہت ہی شاندار کھیلے ، انہوں نے ٹیم کو مشکل پوزیشن سے نکالنے کیلئے مشکل رنز بنائے ۔

این اے 133 کا الیکشن ملتوی ؟ الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا

پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

شاہ آفریدی کے خطرناک باؤنسر سے بنگلادیشی بلے باز یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

FOLLOW US