Sunday January 19, 2025

این اے 133 کا الیکشن ملتوی ؟ الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا

لاہور : الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری ثابت ہوگئی تو الیکشن ملتوی ہوسکتا ہے، اگر اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوا اور الیکشن کے بعد فیصلہ ہوا تو امیدوار کو نا اہل کردیا جائے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133 لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹوں کی خریداری کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ چیئرمین پیمرا، چیئرمین نادرا، آئی جی پولیس اور کمشنر لاہور کو خط لکھ کر ویڈیو کی فرانزک اور افراد کی نشاندہی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر نے منگل تک فرانزک اور کارروائی کی تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی امیدوارشائستہ پرویز ملک سے بھی فوری جواب طلب کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ووٹوں کی خریداری ثابت ہونے پر معاملہ اسلام آباد بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد این اے 133 کا ضمنی انتخاب ملتوی بھی ہو سکتا ہے۔ اگر معاملہ زیر التوا رہا اور الیکشن کے بعد ثابت ہوا تو امیدوار کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے این اے 133 کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جن میں لوگوں کو پیسے دے کر ان سے قرآن پر حلف لیا جا رہا تھا کہ وہ فلاں امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ این اے 133 میں تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات مسترد ہوگئے تھے جب کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں۔ دونوں پارٹیوں کی ہی ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

شاہ آفریدی کے خطرناک باؤنسر سے بنگلادیشی بلے باز یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیوں سے کھاد کی فی بوری اوسطاً400 روپے سستی ہوگئی

FOLLOW US