Sunday January 19, 2025

پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

چٹا گانگ ٹیسٹ: دورہ بنگلہ دیش پر موجود قومی ٹیم ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی فتح سمیٹ لی ، قومی ٹیم نے 202 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے دیے جانے والے 202 سکور کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے شاندار کھیل پیش کیا اور 151 کی پارٹنر شپ قائم کی جہاں عبداللہ شفیق 73 رنز بنا کر حسن مرزا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ ان کے کچھ ہی دیر کےبعد اوپنر عابد علی بھی 91 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔جس کے بعد اظہر علی اور کپتان بابر اعظم نے سکور کو 203 رنز تک پہنچایا ، اظہر علی نے 24 اور کپتان بابر اعظم نے 13 رنز بنائے ۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نے 47 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو پوری ٹیم صرف 157 رنز ہی بنا پائی اور پاکستانی ٹیم کو 202 رنز کا ہدف دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں دو بنگالی بلے باز آؤٹ کر کے اپنی دھاک بٹھا دی ،

شاہ آفریدی کے خطرناک باؤنسر سے بنگلادیشی بلے باز یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

شاہین آفریدی نے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر اوپنر شادمان اسلام کو ایل بی ڈبلیو کر دیا جبکہ ایک گیند کے بعد دوسری گیند پر نجم الحسین کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ۔ نجم کا کیچ عبداللہ شفیق نے تھاما ۔ چھٹے اوور کی آخری گیند پر حسن علی نے مومن الحق کو میدان بدر کر دیا ، مومن الحق بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹے ، ان کا کیچ اظہر علی نے پکڑا ۔ گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے سیف حسن کا کیچ خود ہی تھام لیا ۔ مشفیق الرحیم بنگلہ دیش کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے ، انہیں حسن علی نے کلین بولڈ کیا۔بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ 115 سکور پر گری جب ساجد خان نے مہدی حسن کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ، ساتویں بلے باز کو بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا ، نور الحسن کا کیچ فہیم اشرف نے تھاما ۔ شاہین شاہ نے ایک بار پھر ایک ہی اوور میں دو وکٹیں گرا دیں ، لٹن داس نے 59 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے ۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ، اسی اوور میں شاہین شاہ نے ابو جید کو پویلین کی راہ دکھائی ، ان کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے تھاما ۔تیج الاسلام بنگلہ دیش کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دسویں کھلاڑی تھے ، انہوں نےساجد خان کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھمایا ۔ دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے 5 ، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیوں سے کھاد کی فی بوری اوسطاً400 روپے سستی ہوگئی

وینا ملک کی 7 سال بعد شوبز کی دنیا میں دھواں دار انٹری پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

FOLLOW US