Monday January 20, 2025

وینا ملک کی 7 سال بعد شوبز کی دنیا میں دھواں دار انٹری پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی: اداکارہ و میزبان وینا ملک نے 7 سال کے بریک کے بعد شوبزکی دنیا میں دھواں دار انٹری ڈال دی، اداکارہ کے پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی۔سوشل میڈیا نے اداکارہ کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک کیساتھ شادی کے بعد شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کرلی تھی،اسد خٹک سے علیحدگی کے بعد وینا ملک نے 7 سال کے بعد دوبارہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔اداکارہ نے ایک برانڈ کیساتھ فوٹو کرایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈال دی، جسے دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہو گیااور اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔یاد رہے کہ اداکارہ کا اصل نام زاہدہ ملک ہے اور وہ پاکستانی اور انڈین فلموں میں کام کر چکی ہیں،انہوں نے اپنے کیئریئرکا آغاز2000 میں کیاتھا۔ اداکاری سے قبل وینا ملک کئی ٹی وی شوز میں کامیڈین کے طور پر کام کر چکی ہیں،ان کوسٹائلش سیلبرٹی پر 2007 میں لکس سٹائل ایوارڈ سے نوازاگیا۔اکتوبر2010 میں وینا ملک نے انڈین ٹیلی ویژن رئیلٹی شوبگ باس سیزن4 میں شرکت کی مگر فائنل سے 2 ہفتے قبل ہی آؤٹ ہو گئی تھیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ

“اومی کرون سے پوری دنیا کو خطرہ، بعض علاقوں کیلئے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں” ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

پاکستان 22 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گیا، پیپلز پارٹی نے 9 اور ن لیگ نے 4 مرتبہ آئی ایم ایف پروگرام لیے

FOLLOW US