Wednesday May 15, 2024

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیوں سے کھاد کی فی بوری اوسطاً400 روپے سستی ہوگئی

اسلام آباد : ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیوں سے کھاد کی فی بوری کی قیمت 400 روپے کم ہوگئی، ذخیرہ اندوزوں کو2.79 کروڑ کے جرمانے، 347 مقدمات، 244 گرفتاریاں اور 480 گودام سیل کیے گئے، وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کےخلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں کھاد کے موجودہ اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات سے فی بوری قیمت فروخت میں 400 روپے کمی آئی، چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید بتایا کہ 13 نومبر سے ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے، جس کے نیتجے میں 347 ایف آئی آر، 244 گرفتاریاں اور 480 گودام سیل کیے گئے، گوداموں کو 2.79 کروڑ کے جرمانے لگائے جا چکے۔

وینا ملک کی 7 سال بعد شوبز کی دنیا میں دھواں دار انٹری پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کےخلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا، بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا، لاہو کانفرنس میں سپریم کورٹ کے ججز بلائے گئے، مہمان خصوصی وہ آدمی تھا جن کوعدالتوں نے سزادی اور وہ سزا یافتہ مجرم ہے،پاکستان کو ہر دور میں چیلنجز سے نمٹتے دیکھا، پاکستان کو اوپر جاتے اور نیچے آتے بھی دیکھا، موبائل فون انقلاب ضرور لایا مگر اخلاقی طور پر نوجوانواں کو کمزور کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے، بچوں اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کی نگرانی لازمی ہے، بچوں اور نوجوانوں کو بہترین سرگرمیوں کے لیے چوائس دیا جائے،مغرب سے کسی بھی وقت توہین مذہب کے واقعات سامنے آنے کاخدشہ ہے، دنیا میں اسلام کے خلاف جو بھی عمل ہوتا ہے تو سب سے زیادہ ردعمل پاکستان سے آتا ہے، خواہش ہے قانونی اور مذہبی نکتہ نظر سے ہم بہترین جواب دیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ

“اومی کرون سے پوری دنیا کو خطرہ، بعض علاقوں کیلئے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں” ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

FOLLOW US