Monday January 20, 2025

’جنہے لاہور نئی ویکھیا، او جمیا ای نئی‘،ثانیہ مرزا بھی لاہور کے گُن گانے لگیں

لاہور : معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ بھی لاہور کا معروف نعرہ لگاتی نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا کی متعدد ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں ثانیہ مرزا ایک نجی مال میں کھڑی پاکستانیوں سے ملنے والے پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور معروف لاہوری نعرہ ’جنہے لاہور نئی ویکھیا، او جمیا ای نئی،‘ لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اس مختصر سی ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے ہمراہ ان کے شوہر شعیب ملک کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ لاہور، لاہور اے، یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا، شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرپور انداز میں ویلکم کیا ہے۔

چٹا گانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ، چوتھے دن کے اختتام پر بغیر نقصان کے 109 رنز بنا لئے

امریکی کرنسی کو پر لگ گئے ،کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کتنا مہنگا ہو گیا؟ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

واضح رہے کہ آج کل ثانیہ مرزا اور شعیب ملک پاکستان میں موجود ہیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے گزشتہ دنوں شہر کراچی میں بھی ایک تقریب میں شرکت کی گئی تھی جبکہ آج یہ خوبصورت جوڑی لاہور میں اپنے مداحوں کے درمیان موجود ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی آمد کا سن کر ان کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد نے مال کا رخ کرتے ہوئے دونوں سپر سٹارز کا بھرپور استقبال کیا۔ انہوں نے مداحوں میں سوونئیر تقسیم کرنے کے ساتھ آٹو گراف بھی دیے۔

FOLLOW US