Monday April 29, 2024

چٹا گانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ، چوتھے دن کے اختتام پر بغیر نقصان کے 109 رنز بنا لئے

چٹاگانگ : دورہ بنگلہ دیش پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے ۔ 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے بغیر نقصان 109 رنز بنا لئے ۔ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر اوپنر عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نے 47 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو پوری ٹیم صرف 157 رنز ہی بنا پائی اور پاکستانی ٹیم کو 202 رنز کا ہدف دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں دو بنگالی بلے باز آؤٹ کر کے اپنی دھاک بٹھا دی ، شاہین آفریدی نے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر اوپنر شادمان اسلام کو ایل بی ڈبلیو کر دیا جبکہ ایک گیند کے بعد دوسری گیند پر نجم الحسین کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ۔ نجم کا کیچ عبداللہ شفیق نے تھاما ۔

امریکی کرنسی کو پر لگ گئے ،کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کتنا مہنگا ہو گیا؟ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

چھٹے اوور کی آخری گیند پر حسن علی نے مومن الحق کو میدان بدر کر دیا ، مومن الحق بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹے ، ان کا کیچ اظہر علی نے پکڑا ۔ گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے سیف حسن کا کیچ خود ہی تھام لیا ۔ مشفیق الرحیم بنگلہ دیش کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے ، انہیں حسن علی نے کلین بولڈ کیا۔بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ 115 سکور پر گری جب ساجد خان نے مہدی حسن کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ، ساتویں بلے باز کو بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا ، نور الحسن کا کیچ فہیم اشرف نے تھاما ۔ شاہین شاہ نے ایک بار پھر ایک ہی اوور میں دو وکٹیں گرا دیں ، لٹن داس نے 59 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے ۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ، اسی اوور میں شاہین شاہ نے ابو جید کو پویلین کی راہ دکھائی ، ان کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے تھاما ۔تیج الاسلام بنگلہ دیش کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دسویں کھلاڑی تھے ، انہوں نےساجد خان کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھمایا ۔

’ملک میں جان بوجھ کر مایوسی پھیلائی جا رہی ہے،تحریک انصاف 2023ءمیں سادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی‘سینیٹر سیف اللہ نیازی کا دعویٰ

دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے 5 ، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے 330 رنز کے جواب میں 286 رنز بنائے ، اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے 146 رنز کا آغاز فراہم کیا جہاں عبداللہ شفیق 52 سکور بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبیو ہو گئے ، اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی ایل بی ڈبلیو ہو کر چلتے بنے ۔ کپتان بابر اعظم بھی 10 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔ فواد عالم صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں ، محمد رضوان بھی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستانی ٹیم کی چھٹی وکٹ اوپنر عابد علی کی صورت میں گری ، عابد علی نے 133 رنز بنائے ۔ حسن علی سٹیمپ جبکہ ساجد خان کیچ آؤٹ ہوئے ۔نعمان علی نے بھی 8 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے ڈٹ کر کھیلنے کی کوشش کی ، ساتویں نمبر پر بلے بازی کیلئے آنے والے آل راونڈر نے 38 رنز بنائے ، فہیم پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دسویں کھلاڑی تھے ۔تیج الاسلام نے 7 بلےبازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

سکول پھر بند؟ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کر دیا

FOLLOW US