Monday January 20, 2025

’ملک میں جان بوجھ کر مایوسی پھیلائی جا رہی ہے،تحریک انصاف 2023ءمیں سادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی‘سینیٹر سیف اللہ نیازی کا دعویٰ

کراچی: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی چیف آرگنائزرسینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مشکلات ہیں جسکی وجہ کووڈ ہے،اس عالمی موذی مرض کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہے تاہم پاکستان میں چند مخصوص عناصر جان بوجھ کر پورے ملک میں مایوسی پھیلا رہے ہیں،عمران خان صرف اپنی عوام کا سوچ رہے ہیں ،اگلی دفعہ ہم سادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔ کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عالمی مرض کووڈ کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہماری اکانومی بڑھ رہی ہے،ہماری ایگریکلچر میں کسان کو فائدہ ہورہا ہے،ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے،ہمارے ملک میں لیبر شارٹ ہورہی ہے دوسری طرف اس کے برعکس سندھ حکومت کسان کا حق ماررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کررہا ہے،پاکستان کے ہر صوبے میں صحت کارڈ دیا گیا،سندھ حکومت اپنا حصہ نہیں ڈال رہی،

سکول پھر بند؟ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کر دیا

سندھ کی عوام صحت کارڈسےمحروم ہے،سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی جبکہ اگلی دفعہ ہم سادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے،لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں پارلیمانی بورڈز حقیقی ورکرز کو ٹکٹ دیں،پارٹی کے لیے قربانی دینے والوں کو آگے لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کا بل عمران خان نے پاس کروایا،سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے خلاف ایکشن لیا ہے،سپریم کورٹ سے اپیل کروں گا جس نے انہیں این او سی دیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے،ان سے پیسے لیکر متاثرین کو رقم دی جائے،شہدادکوٹ میں رانا سخاوت راجپوت کو قتل کیا گیا،سندھ حکومت ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ۔

کراچی کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کریں گے، سندھ حکومت کراچی کا حق ادا کرے، اسد عمر

میں کم از کم ایک شادی اور کروں گا۔ عامر لیاقت نے مزید شادیوں کے بارے میں اور کیا کہا؟

FOLLOW US