Tuesday January 21, 2025

حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 28 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا

چٹاگانگ: پاکستانی فاسٹ باؤلرز حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس اور وسیم اکرم کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس نے 1993 میں ایک سال کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 99 وکٹیں لی تھیں،جو کہ پاکستان کی جانب سے ایک سال میں فاسٹ باؤلرز کی جانب سے لی جانے والی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔تاہم اب یہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز میں باؤلنگ کرتے ہوئے یہ ریکارڈ برابر کیا۔دوسری اننگز میں اب تک شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

نو عمران اونلی عوام ، اسد عمر، علی نواز اعوان کی موجودگی میںپی ٹی آئی جلسے میں سٹیج پر وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

این اے 133 ضمنی الیکشن ، مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

میرے نزدیک امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا ، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے، عزت دار شخص کو کبھی خود کو ذلت میں نہیں ڈالناچاہئے۔ امریکی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو

FOLLOW US