اہور : لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے این اے 133ضمنی الیکشن کیلئے مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق مبینہ ویڈیو لیک ہوئی ہے ، جس جگہ ووٹ خریدے جا رہے ہیں وہاں لیگی امیدوار کے پوسٹرز بھی لگے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قرآن پر حلف ، نام کا اندراج اور رقم دی جارہی ہے ، اس موقع پر ووٹ خریدنے والوں نے ماسک پہن رکھے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لئے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی ، 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے ، این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گئے ، سو پولنگ اسٹیشنز مردوں کے جب کہ سو پولنگ اسٹیشن خواتین کے ہونگے ، ضمنی انتخابات کے لیے 54 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، حلقے میں 831 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے ، 436 پولنگ بوتھ مردوں کے جبکہ 395 پولنگ بوتھ خواتین کے ہوں گے۔
“تین مزید ویڈیوز تیار، کیپٹن (ر) صفدر کی اپنی بھی بنی ہوئی ہیں” عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ
فوٹو سیشن کے دوران ثاثنیہ مرزا کو بیٹے نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل
Masoomana Sawaal to ECP – Is this video enough to disqualify PMLN from #NA133 Elections? They are buying votes by exploiting poor people's circumstances and here is the video evidence. pic.twitter.com/XcfpC3goli
— PTI (@PTIofficial) November 28, 2021