Monday January 20, 2025

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی کے بارے میں سوشل میڈیا پہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ پہلے کھلاڑی ہیں جو اندرون سندھ سے قومی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پیر کو ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 کرکٹ میچ میں اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لے کر ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے آج اپنے کریئر کی شروعات کردی ہے۔ صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اس سال منعقدہ پاکستان پریمئر لیگ (پی ایس ایل 6) میں سب کی توجہ حاصل کی۔ وہ ہے شاہنواز دھانی تھے۔ انہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔ دھانی کو ملتان سلطانز کی جانب سے پی ایس ایل میں ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا اور پشاور زلمی کے خلاف کھیل کے دوران سلطانز کے لیے انہوں نے اپنا پہلا میچ کھیلا۔ ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہنواز دھانی انہیں شعیب اختر جیسے لگتے ہیں۔

پاکستان کا جو ایف 16 گرا ہی نہیں اس جہاز کو گرانے پر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو بڑے فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

اے آر وائے چینل سے اپنے انٹرویو کے دوران شاہنواز کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ سے تھوڑا دور دھانیوں کا گاؤں ہے جہاں وہ اپنے والد کے ساتھ اپنے باغات میں کام کیا کرتے تھے۔ گاؤں کے ماحول میں وہ ٹیپ بال میچ کھیلا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے ایک دوست جب شہر سے ان کا میچ دیکھنے گاؤں آئے تو انہوں نے بہت فخر محسوس کیا۔ میچ دیکھنے کے بعد ان کے والد کے دوست نے انہیں الشہباز کرکٹ کلب لاڑکانہ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ یہ کرکٹ کلب سندھ بھر میں اس لیے مشہور ہے کہ یہاں سے چھ کھلاڑی اب تک فرسٹ کلاس کرکٹر رہے ہیں۔ شاہنواز کا کہنا تھا کہ انہیں انڈر 19 سمیت کسی بھی جگہ سلیکٹ ہونے کے حوالے سے کوئی آگاہی نہیں تھی۔ انہوں نے بالخصوص اپنے ان دوستوں کا ذکر کیا جنہوں نے قدم قدم پر ان کی مدد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ والد چاہتے تھے کہ میں پڑھائی پر توجہ دوں لیکن آس پاس کے لوگوں نے والد کو اس بات پر منایا کہ میں الشہباز کلب کے ساتھ میچ کھیلوں اور پھر جب ان تک شاہنواز کی پرفارمنس کی رپورٹ پہنچی تو وہ بہت خوش ہوئے۔ شاہنواز دھانی کی آمد کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین میں بھی کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈز میں آج شاہنواز دھانی شامل رہے۔ صحافی حیدر اظہر نے انہیں ڈیبیو کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

پٹرول پر کتنا ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟ شوکت ترین نے بجلیاں گرا دیں

پاکستان میں چیمپئینر ٹرافی، آئی سی سی چئیرمین کے بیان نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

FOLLOW US