Monday January 20, 2025

پاکستان ،بنگلہ دیش کو اسکے ہوم گرائونڈ پر وائٹ واش شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی

ڈھاکہ: سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد وائٹ واش کردیا۔ گرین شرٹس بنگلہ دیش کو اس کے ہوم گرائونڈ پر کلین سویپ شکست دینے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے اوور کی تیسری گیند پر نجم الحسین کو کلین بولڈ کر دیا ۔ لیجنڈ باؤلر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر نے بھی اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر ٹاپ آرڈر شمیم حسین کو پویلین کی راہ دکھا دی ، شمیم کا کیچ افتخار احمد نے پکڑا۔ 15ویں اوور کی دوسری گیند پر عثمان قادر نے عفیف حسین کو بھی میدان بدر کر دیا ۔

شادی کب اور کس سے ہوگی ، بابر اعظم ماہانہ کتنا کماتے ہیں ؟ قومی کپتان نے پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

19ویں اوور میں محمد وسیم جونیر نے تیسری گیند پر محمد نعیم اور چھٹی گیند پر نور الحسن کو آؤٹ کیا ۔ 20ویں اوور کی پہلی گیند پر حارث رؤف نے محمد اللہ کو کیچ آؤٹ کر دیا جبکہ چھٹی گیند پر امین الاسلام 2 سکور لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2 ، 2 جبکہ شاہنواز دھانی اور حارث رؤٖف نے ایک ایک کھلاڑی میدان بدر کیا۔پاکستانی بولنگ اٹیک کے آگے بنگلادیش کی بیٹنگ ایک بار پھر خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور کوئی بھی بنگلادیشی کھلاڑی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا جس کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں میزبان ٹیم 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان نے 31 رنز کا آغاز فراہم کیا جہاں کپتان بابراعظم 19 سکور بناکر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ 16ویں اوور کی پہلی گیند پر اوپنر محمد رضوان شاہد الاسلام کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔قومی ٹیم کی تیسری وکٹ سرفراز احمد کی تھی جو 6 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔ چوتھے آوٹ ہونیوالے کھلاڑی حیدر علی تھے جو 45 رنز بنا سکے جبکہ افتخار احمد 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کیا اب انہوں نے بیٹے کی شادی کرائی ہوگی؟ جانیں ان والدین کے بارے میں، جو کہتے تھے، اگر بھارت ورلڈ جیت گیا تو بیٹے کی شادی کرائیں گے

FOLLOW US