Monday January 20, 2025

شادی کب اور کس سے ہوگی ، بابر اعظم ماہانہ کتنا کماتے ہیں ؟ قومی کپتان نے پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان بابراعظم نے اپنے سے متعلق گوگل پر سرچ کیے جانے والے ان سوالوں کے جوابات دے دیئے جو ان کے مداحوں کو جاننے کی سب سے زیادہ تشنگی ہے۔ ان میں سب سے اوپر آمدنی اور شادی سے متعلق کیے جانے والے سوالات ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بابراعظم بڑے ہی لائٹ موڈ میں ان سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔ پہلا سوال تھا کہ وہ کہاں رہتے ہیں۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں میں لاہور کا رہنے والا ہوں جو اپنے کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ دوسرا سوال تھا کہ وہ کونسا بیٹ استعمال کرتے ہیں اس کے جواب میں کپتان نے بتایا کہ گرے نکل بیٹے استعمال کرتے ہیں اور ایک میچ کے لیے چھ سے سات بیٹ ساتھ لے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹ کاوزن2.8 سے 2.9 پاؤنڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ مگر یہ اس چیز پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کس جگہ پر کھیل رہے ہیں۔

کیا اب انہوں نے بیٹے کی شادی کرائی ہوگی؟ جانیں ان والدین کے بارے میں، جو کہتے تھے، اگر بھارت ورلڈ جیت گیا تو بیٹے کی شادی کرائیں گے

تیسرا سوال بابر اعظم کی آمدنی سے متعلق تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سیدھا تو نہیں بتائیں گے مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ جتنا آپ سمجھتے ہیں اس سے کم ہی کماتا ہوں۔ شادی سے متعلق کیے گئے سوال پر انہوں نے پنجابی میں کہا کہ “اے تے مینوں وی نئیں پتہ” ساتھ ہی کہا کہ یہ گھر والوں کو معلوم ہوگا کیونکہ میری ساری توجہ ابھی کھیلنے کی طرف ہے۔ اپنے آئیڈیل سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئر میرے آئیڈیل ہیں میں انہی کو پسند کرتا ہوں اور انہی کے انداز کو کاپی کرتا ہوں۔

عوام کیلئے پریشان کن خبر، بجلی اتنی زیادہ مہنگی کرنے کی درخواست آ گئی کہ سن کر شہریوں کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام دشمن بھارتی صحافی کو دبئی مدعو کرنے پر اماراتی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں

FOLLOW US