Friday April 19, 2024

شعیب ملک آج بنگلہ دیش کے خلاف نہیں کھیلیں گے ، سکواڈ چھوڑ کر کہاں چلے گئے ؟ جانئے

ڈھاکہ : قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ٹی ٹوئنٹی سکواڈ چھوڑ دیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان آج بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی کیلئے میدان میں اترے گا لیکن آج کا میچ شعیب ملک نہیں کھیل پائیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے جس کے بعد وہ بنگلا دیش کے خلاف آج تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ڈھاکا سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی جگہ افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے جب کہ شاہنواز دھانی کا بھی آج ڈیبیو ہونے امکان ہے۔

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب کب اور کہاں منعقد ہو گی ؟تفصیلات جانئے

نواز شریف دھاندلی سے آتے ہیں، پیپلزپارٹی والے جعلی ووٹ ڈالتے ہیں،فرخ حبیب

عوامی طاقت نے اپنا رنگ دکھا دیا، فوج گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، سوڈان میں مارشل لا ختم، حکومت بحال

FOLLOW US