Tuesday January 21, 2025

میچ کے بعد شاہین آفریدی کی عفیف حسین سے معذرت، ویڈیو وائرل

ڈھاکہ : پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میچ کے بعد بنگلادیشی بیٹسمین عفیف حسین سے خواشگوار موڈ میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ بنگلادیشی اننگز کے دوران عفیف حسین نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنی پہلی ہی گیند پر شاندار چھکا رسید کیا تھا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند کو عفیف نے روک لیا تھا تاہم فالو تھرو میں آنے والی گیند کو اٹھا کر شاہین شاہ آفریدی نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بیٹر کی وکٹ کی جانب ماری جو وکٹ پر تو نہیں لگی لیکن بنگلادیشی بیٹسمین عفیف حسین کے پاؤں پر لگی جس کے بعد وہ گر پڑے ۔ عفیف کو اٹھانے کے لیے شاہین آفریدی اور دیگر پاکستانی کھلاڑی پہنچے، عفیف اٹھے اور انہیں ان کے فیزیو نے طبی امداد دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ کے اختتامی لمحات کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بنگلا دیشی بیٹسمین عفیف حسین سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کرتے ہوئے معذرت کررہے ہیں اور انہیں گلے بھی لگارہے ہیں۔

’حکومت نے مدت پوری کی تو ملکی حالات مزید خراب ہونگے ‘قمر زمان کائرہ کی پیشگوئی

نور الحسن کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر آئی سی سی نے حسن علی کو سزا سنا دی

کبھی کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی ، کسی ادارے کی بات سنی نہ ہی کسی کے دباؤ میں آیا ، چیف جسٹس پاکستان

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1462023363317190658?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1462023363317190658%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2021-11-20%2Fnews-2966444.html

FOLLOW US