Wednesday May 8, 2024

پہلا ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف

ڈھاکہ : تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گِری تھی، نعیم شیخ ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔ بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 10 رنز پر گِری تھی، سیف حسن ایک رن بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔ میزبان ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نجم الحسین تھے وہ 7 رنز بنا سکے، چوتھی وکٹ کپتان محمد اللّٰہ کی تھی جو 6 رنز بنا سکے۔ افیف حسین کی صورت میں بنگلا دیش کی 5ویں وکٹ 36 رنز پر گری جبکہ چھٹے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی نور الحسن تھے۔

کم آمدن والے طبقے کیلئے ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ،کوشش ہے جتنا کرایہ بنتا ہے اتنی ہی قسط بنے ، وزیر اعظم

بنگلا دیش کے پویلین روانہ ہوانے والے ساتویں کھلاڑی امین الحسن تھے جو 2 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3اور محمد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 37 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے، جبکہ اس کے صرف 3 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔ بنگلا دیش کے ٹاپ سکورر 38 رنز بنا کر افیف حسین رہے جبکہ مہدی حسن 30 اور نور الحسن 28 رنز بنا سکے۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر محمود اللہ کا کہنا تھا تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ہم بنگلا دیش کو 140 سے 150 کے اندر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آج بنگلا دیش کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، محمد حفیظ سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ آصف علی اور عماد وسیم پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ 12 قومی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

پاکستان میں مستحقین کی امداد کیلئے امریکا میدان میں آگیا، ڈالروں کی بارش کر دی ، ملکی خزانہ لبالب بھر گیا

FOLLOW US