Sunday January 19, 2025

کم آمدن والے طبقے کیلئے ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ،کوشش ہے جتنا کرایہ بنتا ہے اتنی ہی قسط بنے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا دورہ کیا ، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کم آمدن والے طبقے کے لئے ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ، کوشش ہے کہ جتنا کرایہ بنتا ہے اتنی ہی قسط بنے تاکہ لوگ کرائے کی بجائے قسط دے کر چند سال میں مالک بن جائیں ۔ فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم کو منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کم آمدن والوں کی مدد کبھی کسی نے نہیں کی، ہم نے دو سال لگائے اوربینکوں کوقرض دینے پر آمادہ کیا ، متوسط اور غریب طبقہ کے لوگ اپنے گھر نہیں بناسکتے تھے مگر اب یہ لوگ گھر بناسکیں گے ، بینکوں نے پہلی بار گھر بنانے کے لیے قرض دینا شروع کیا ہے۔

پاکستان میں مستحقین کی امداد کیلئے امریکا میدان میں آگیا، ڈالروں کی بارش کر دی ، ملکی خزانہ لبالب بھر گیا

وزیر اعظم نے کہا کہ کم آمدنی والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تعمیراتی شعبے کو90فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی ،پہلے ایک لاکھ گھروں کے لیے حکومت 3لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، فراش ٹاؤن میں 4ہزار400 اپار ٹمنٹس تعمیر ہورہےہیں، 400اپارٹمنٹس کچی آبادی والوں کےلیے مختص کیے گئے ۔

جمعۃ المبارک دنیا کا اہم ترین دن ، صرف چند لمحوں بعد کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانی اس دوران نبی کریم ﷺ کا بتایا یہ عمل لازمی کر لیں

خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مستعفی ہو گئے

FOLLOW US