Sunday January 19, 2025

ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ عروج پر، پاکستان سمیت کون کون سی ٹیمیں آج ٹی 20 میچز کھیلیں گی؟ شائقین کیلئے خوشخبری

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ آج(جمعہ کو) کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔پاکستان نے پہلے میچ کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، آصف علی،حسن علی، شاداب خان، محمد نواز،حیدرعلی، خوشدل شاہ،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی 20 میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ بھارت نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

مریم نواز اورمولانافضل الرحما ن حکومت کے جانے کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،صورتحال ان کے بیانات کے برعکس ہے، اعتزاز احسن

“جب میں اس سے تعلق میں تھی تو وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا”بالی ووڈ کی سابق پاکستانی اداکارہ سومی علی نے سلمان خان پرسنگین الزام عائد کردیا

روس نے ایک اور ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، امریکہ کیلئے نئی پریشانی

FOLLOW US