Monday January 20, 2025

نکاح کے بعد ملالہ کی شوہر کیساتھ “آئوٹنگ ” کی پہلی تصویر وائرل ہوگئی

نیویار ک : حال ہی میں نکاح کے رشتے میں بندھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کی شوہر کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی کی اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ نئی تصاویر منظرِ عام پر آئیں ہیں۔ ان تصاویر میں ملالہ یوسف زئی اپنے شوہر کے ساتھ کسی ریستوران میں بیٹھے ہیں اور بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیبل پر سامنے کیک رکھا ہوا ہے جبکہ پلیٹ میں چاکلیٹ سے انگریزی زبان میں Congratulations بھی درج ہے۔

حریم شاہ نے شو کے دوران وفاقی وزیر کو فون کر کے کہا کہ ابھی بات کریں ناں، شیخ رشید نے کہا کہ ‘بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا

یہ تصاویر لندن میں لی گئی ہیں جن میں ملالہ اور اُن کے شوہر نے موسمِ سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

کلبھوشن کوگھربھیجناتھاتوآرڈیننس جاری کردیتے،قانون بنانے کی کیا ضرورت تھی ، شاہد خاقان عباسی

بریکنگ نیوز! صورتحال تشویشناک ہو گئی،تمام اسکول بند کردیے جائیں

FOLLOW US