Monday January 20, 2025

شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ لیکن کپتان سرفراز احمد کا کیا بنے گا؟ مالک ندیم عمر نے اعلان کردیا

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ساتویں سیزن میں شاہد آفریدی ان کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ کپتانی بدستور سرفراز احمد کے پاس رہے گی۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نے کہا کہ پی ایس ایل کی تیاریاں جاری ہیں، اس سال پی ایس ایل میں نیلامی ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی، آسٹریلیا کی سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے، اس حوالے سے انہوں نے فرنچائز کو یقین دہانی کرا دی ہے۔ ندیم عمر نے واضح کیا کہ سرفراز احمد ان کا کپتان ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کے مطابق سری لنکن لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کے کوچ عمر گل ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روک دی گئی

این اے 133 کے ضمنی انتخابات کیلئے جمشید چیمہ ، مسرت چیمہ کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ سے بھی مسترد

’عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی‘ آصف زرداری نے بھی خاموشی توڑ دی

FOLLOW US