Thursday March 28, 2024

این اے 133 کے ضمنی انتخابات کیلئے جمشید چیمہ ، مسرت چیمہ کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ سے بھی مسترد

لاہور : این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت چیمہ کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ نے بھی مسترد کر دیں ۔جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ۔ این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ان کی کورنگ امیدوار ان کی اہلیہ مسرت چیمہ تھیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی اعتراض لگا کر مسترد کر دیے گئے کہ حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں تجویز کنندہ کا تعلق حلقہ این اے 130 سے ہے لہذا دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جاتے ہیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل کی مگر ٹریبونل نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا جس پر جمشید اقبال چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی ۔

’عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی‘ آصف زرداری نے بھی خاموشی توڑ دی

سٹیڈیم میں موجود شاداب کی ہمشکل خاتون سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر چرچے

خواجہ آصف نے نوازشریف سے کہا کہ فکر نہ کریں لوگ بھول جائینگے ، اب کہتے ہیں ہمیں ہدف بنایا گیا مراد سعید کا قومی اسمبلی میں خطاب

FOLLOW US