Friday April 26, 2024

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روک دی گئی

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روک دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روک دی گئی ہے۔80لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے محکمہ ریونیو نے 19نومبر کو جائیدادوں کی نیلامی کرنا تھی۔بورڈ آف ریونیو پنجاب نے 19 نومبر کو ہونیوالی نیلامی روک دی۔ ریونیو جج نے نیلامی کا عمل روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کیا۔اے سی کینٹ اور اے سی رائیونڈ کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔15 دسمبر تک نوازشریف کے گھروں کی نیلامی کو روکا گیا ہے۔نوازشریف کے بھتیجے کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا گیا۔اے سی کینٹ اور اے سی رائیونڈ کو نیلامی نہ کرانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کی پراپرٹی فروخت کرنے کے لیے متحرک ہو گئی تھی جس کے تحت محکمہ ریونیو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا کے پر نوٹس آویزاں کیا۔

این اے 133 کے ضمنی انتخابات کیلئے جمشید چیمہ ، مسرت چیمہ کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ سے بھی مسترد

محکمہ بورڈ اف ریونیو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی املاک فروخت کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ محکمہ ریونیو کے مطابق جاتی امرا میں نواز شریف کے نام زرعی اراضی 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلام کی جائے گی۔ جبکہ اس نیلامی میں بولی لگانے کے لیے کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ریونیو نے نیب لاہور اور پنڈی کے افسران کو آکشن میں شامل ہونے کی درخواست بھی کی۔ یاد رہے کہ نیب کی عدالتوں نے مختلف ریفرنسز میں نواز شریف کو کئی سال قید کے علاوہ کم و بیش 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈز کے مساوی رقم کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ خیال رہے کہ 2018ء میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب عدالت کی جانب سے سزا دی گئی تھی جس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جُرمانہ بھی عائد کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پرکوئی جُرمانہ عائد نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید تھے جہاں انہوں نے 60 سے زائد دن سزا کاٹی

’عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی‘ آصف زرداری نے بھی خاموشی توڑ دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ، پاکستان میں پہلی بار پیٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کر دیا

FOLLOW US