Tuesday January 21, 2025

’جب ڈاکٹر نے مجھے سیمی فائنل کھیلنے سے ہونے والے خطرے کے بارے میں بتا یا تو ۔‘ محمد رضوان آئی سی یو میں ڈاکٹر سے ہونے والی گفتگو سامنے لے آئے

ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سیمی فائنل سے پہلے ہسپتال میں ڈاکٹر سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں کہا کہ جب ڈاکٹر نے مجھے میری حالت اور میچ کھیلنے سے ہونے والے خطرات کے بارے میں بتا یا تو میں نے اس سے کہا کہ اگر مجھے میچ کھیلنے کے بعد کوئی مسئلہ ہوا تو مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہو گی کیونکہ پاکستان کے لیے یہ قربانی بہت اہمیت رکھتی ہے ۔قومی ٹیم کے بلے باز نے بتا یا کہ ہسپتال میں موجود نرس نے انہیں کہا کہ اگر وہ 20منٹ دیر سے آتے تو حالات بہت خراب ہو سکتے تھے ،ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ مجھے ہسپتال میں آرام کرنا چاہیے،میرے بہت سے ٹیسٹ ہوئے اور میں دعا کر رہا تھا کہ یہ سارے ٹیسٹ میڈیکل ٹیم کو میری حالت بہتر کرنے میں مدد کریں تاکہ میں کھیل سکوں ۔ محمد رضوان نے کہا کہ اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں ،اب مجھے تین دن کا آرام مل گیا ہے اور اب پریکٹس سیشن میں حصہ لوں گا۔

اب سرکاری ملازمین کی بھرتیاں پنشن کے نئے طریقہ کار کے مطابق کی جائیں گی، محکمہ خزانہ نے بڑا اعلان کر دیا

نہ جم گئی نہ کھانا چھوڑا پھر بھی پتلی ہوگئی ۔ جانیں اس عورت نے بغیر ورزش اور ڈائیٹنگ کے 44 کلو وزن کیسے کم کیا؟

بابراعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلئے نظرانداز کرنے پر شائقین کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

FOLLOW US