Monday April 29, 2024

اب سرکاری ملازمین کی بھرتیاں پنشن کے نئے طریقہ کار کے مطابق کی جائیں گی، محکمہ خزانہ نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب مختصرمدت مکمل ہونے والی سکیموں کو فنڈز کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ڈیجیٹل فنڈنگ کا میکانزم متعارف کروا رہا ہے جس کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ایسی تمام سکیموں کو فوری فنڈنگ کی جا سکے گی جوکہ ایک سال کی مدت میں مکمل کی جا سکتی ہیں،سیوریج ، صاف پانی کی فراہمی اور مواصلات کی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔ مستقل بنیادوں پر کی جانے والی بھرتیاں پنشن کے نئے قوانین کے مطابق کی جائیں گی،پولیو ورکرز کی بھرتی کا حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں قوائد و ضوابط پر نظر ثانی کے بعد لیا جائے گا،محکمہ ہائر ایجوکیشن سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اعلان کردہ کالجوں کی تعداد کے ساتھ ضرورت کے مطابق اساتذہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے،

نہ جم گئی نہ کھانا چھوڑا پھر بھی پتلی ہوگئی ۔ جانیں اس عورت نے بغیر ورزش اور ڈائیٹنگ کے 44 کلو وزن کیسے کم کیا؟

محض عمارتیں کھڑی کر دینے یا کالجز کی اپ گریڈیشن سے اعلی تعلیم کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے،محکمہ سی ٹی آئیز کی نشستوں میں اضافے کو یقینی بنائے،سی ٹی آئیز کی بھرتیاں میں اضافہ طلبہ کی فوری تدریسی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو گا، سول ڈیفنس کی افادیت میں اضافے اور کارکردگی میں بہتری کے لیے موزوں میکانزم متعارف کروایا جائے، احتساب سے متعلقہ ادارے بھی اپنی کارکردگی کے لیے جوابدہ ہیں۔ محتسب دفاتر محکمہ خزانہ کو سالانہ کارکردگی سے آگاہ کریں۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے ایوان وزیر اعلی میں منعقدہ کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 67ویں اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور سیکرٹری فنانس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے شرکت کی۔اجلاس می ں مختلف محکموں کی جانب سے ب35سے زیادہ سفارشات پیش کی گئیں۔جن میں سے بیشتر منظور کر لی گئیں۔ پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو زرعی اراضی اور دریاں کے نزدیک آبادیوں کے دریائی کٹا سے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کی منظوری دی گئی۔ محکمہ خزانہ کے سرکاری ملازمین کے لیے سپیشل الانس سے متعلق نوٹیفیکیشن کی تیسری شق میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے جامعات کے 1سی19تک کے شرائط پوری کرنے والے تمام ریگولر ملازمین کو بھی 25فیصد الائونس کی وصولی کے لیے اہل قرار دے دیا گیا۔

بابراعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلئے نظرانداز کرنے پر شائقین کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ۔ پاکستان نے جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا

FOLLOW US