دبئی : اتوار کی رات جب ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی ایوارڈ سے نوازا گیا تو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایوارڈ پاکستانی کپتان بابراعظم کو جانا چاہیے تھا۔ بابراعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی دوسرے بلے باز سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ پاکستانی کپتان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران 60.60 کی اوسط سے 303 رنز بنائے جبکہ وارنر دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 48.16 کی اوسط سے 289 رنز بنائے تاہم وارنر کا سٹرائیک ریٹ زیادہ تھا۔ پاکستانی کپتان نے ٹورنامنٹ میں کئی عالمی ریکارڈ توڑے جس میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 10 وکٹوں کی تاریخی جیت بھی شامل ہے۔ سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے ٹویٹ کیا کہ ’یہ آئی سی سی کا غیر منصفانہ فیصلہ تھا‘۔
پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ۔ پاکستان نے جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا
سابق فاسٹ باؤلر نے لکھا کہ وہ بابراعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز جیتتا دیکھنے کے شدت سے منتظر تھے‘۔
عون رضا نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ باڈی سے کہا کہ ’کچھ شرم کرو‘۔
ویسٹ انڈین کرکٹر شیرفین ردرفورڈ بھی آئی سی سی کے ’تھکے ہوئے فیصلے‘ پر ’حیران‘ رہ گئے۔
حرا کا خیال تھا کہ پاکستانی کپتان اس ایوارڈ کے زیادہ مستحق ہیں۔
فیصل خان نے آئی سی سی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ منافق آئی سی سی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک ہے‘۔
آسٹریلین صحافی ڈینس نے بتایا کہ ’مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ آئی سی سی کیا کہتی ہے، میرے لیے بابراعظم ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں‘۔
شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو بڑی خوشخبری مل گئی
Was really looking forward to see @babarazam258 becoming Man of the Tournament. Unfair decision for sure.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 14, 2021
Very wrong decision was made by @ICC to gave man of the player @davidwarner31 instead of @babarazam258 .
Sham on you @ICC pic.twitter.com/n2qOF2cDk2— Aun raza (@s_aun_raza) November 14, 2021