Friday May 17, 2024

حفیظ کی گیند پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وانر کی متنازع شاٹ پر بھارتی سابق کھلاڑی ہربجن سنگھ کا بھی رد عمل سامنے آ گیا

ممبئی : آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن کھلاڑیوں کی جانب سے جیت کیلئے بھر پور کوشش کی گئی لیکن قسمت میں فائنل کھیلنا نہیں تھا تاہم میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وانر کی جانب سے حفیظ کی گیند پر کھیلی گئی متنازع شاٹ پر کرکٹ شائقین افسوس کا اظہار کر رہے ہیں وہیں بھارتی سابق کھلاڑی ہربجن سنگھ نے رد عمل جاری کر دیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہربجن سنگھ نے یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ” ڈیوڈ وانر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیاہے کہ وارنر کو اسے جانے دینا چاہیے تھا، ڈیوڈ وارنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا “۔ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ’ ’ہمیں بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا جو وارنر نے کیا۔“

کیا واقعی نوازشریف مظلوم ہیں ؟ فواد چودھری کے اعتراف نے تہلکہ مچادیا،کیا ہونےجا رہا ہے؟جانیے تفصیل

واضح رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے ایمپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا۔ایمپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے پیچھے ہٹتے ہوئے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آو¿ٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نوازشریف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا مولانا فضل الرحمن کو پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا

وزیراعظم عمران خان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بڑا لالچ دیا گیا عمران خان نے لالچ اور دباؤ دونوں مسترد کردیے

FOLLOW US