Sunday January 19, 2025

گھر آیا تو دیکھا کہ بھارتی ڈرامہ چل رہا ہے اور میری بیٹی ٹی وی کے سامنے کھڑے ہوکر پوجا کر رہی ہے، میں نے غصے میں کہنی مار کر ٹی وی دیوار کے اندر کر دیا

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے بوم بوم چھکوں سے ہر کوئی واقف ہی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے غصے میں آکر اپنے گھر کا ٹی وی ہی توڑ ڈالا تھا؟ بوم بوم آفریدی 2017ء میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس میں انہوں نے خاتون میزبان ندا یاسر کے سامنے اعتراف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا تھا۔ شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے بیگم کی وجہ سے ٹی وی توڑا تھا، پہلے ہمارے ہاں بھارتی چینل کے ڈرامے بہت چلتے تھے، میں بیگم کو منع کرتا تھا کہ اکیلے میں ڈرامے دیکھ لیا کرو لیکن بچوں کو نہ بٹھایا کرو۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن گھر آیا تو دیکھا کہ بھارتی ڈرامہ چل رہا ہے اور میری بیٹی ٹی وی کے سامنے کھڑے ہوکر آرتی (پوجا) کر رہی ہے، میں نے غصے میں کہنی مار کر ٹی وی دیوار کے اندر کر دیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت بہت ضروری ہے، آج کل کی مائیں بچوں کے رونے پر انہیں آئی پیڈ، آئی فون یا ٹی وی کھول کر دے دیتی ہیں، خواتین کے پاس اتنا وقت نہیں کہ بچوں سے بیٹھ کر بات کریں۔

شعیب اختر اور اینکر نعمان نیاز میں صلح، وزیر مملکت علی محمد خان نے بھی پیغام جاری کردیا

چینی کی قیمت میں 5 نہیں 10 نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے ،

لاہور میں مفت خریداری کرنے پر 5 پولیس اہلکار معطل ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے دکاندار بشارت کو اپنی جیب سے ادائیگی کرتے ہوئے پولیس کے رویے پر معذرت بھی کی

FOLLOW US