Sunday January 19, 2025

شعیب اختر اور اینکر نعمان نیاز میں صلح، وزیر مملکت علی محمد خان نے بھی پیغام جاری کردیا

لاہور : قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور قومی ہیرو شعیب اختر نے اینکر پرسن نعمان نیاز کے ساتھ صلح کر لی ہے جس پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے ۔ گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنے اور نعمان نیاز کے معاملے پر بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سرکاری ٹیلی وژن پر یہ ایک ناخوشگوار واقعہ تھا اور اس نے میرے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی اس لیے مجھے کچھ وقت لگا۔سابق فاسٹ بولر کے اس بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اس دن جب آپ سے بدتمیزی کی گئی اور آپ نے حسنِ اخلاق اور صبر کا مظاہرہ کیا تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ آپ بغیر کوئی شدید ردّعمل دئیے شو چھوڑ کر چلے گئے تو آپ نے پوری قوم کی نظر میں اپنی عزت اور بڑھائی۔انہوں نے کہا کہ آج اسی شخص کو معاف کرکے آپ نے ایک بڑے انسان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی عزت میں مزید اضافہ کرے، آمین۔

رضوان کی جلد صحت یابی کسی معجزے سے کم نہیں، بھارتی ڈاکٹر

چینی کی قیمت میں 5 نہیں 10 نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے ،

لاہور میں مفت خریداری کرنے پر 5 پولیس اہلکار معطل ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے دکاندار بشارت کو اپنی جیب سے ادائیگی کرتے ہوئے پولیس کے رویے پر معذرت بھی کی

FOLLOW US