Monday January 20, 2025

چینی کی قیمت میں 5 نہیں 10 نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے ،

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں 5 نہیں 10 نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر آجائے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے لیکن ہمارے میڈیا پر یہ خبر نہیں چلائی گئی ، اصل میں ہمارا میڈیا 24 گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے ، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں ۔

لاہور میں مفت خریداری کرنے پر 5 پولیس اہلکار معطل ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے دکاندار بشارت کو اپنی جیب سے ادائیگی کرتے ہوئے پولیس کے رویے پر معذرت بھی کی

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے ، لانگ ‘ شارٹ یا کوئیک مارچ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں ، لانگ مارچ ہو ، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے ، جس کا کام عوام کو صرف دھوکا دینا ہے ۔ ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے ، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لئے آگے بڑھیں ، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے ۔

وہ گاڑیاں جو اب موٹروے پر نہیں چل سکیں گی ، موٹروے پولیس نے پابندی عائد کر دی ، سفر سے پہلے خبر پڑھ لیں

احساس راشن پروگرام کے لیے 4 کروڑ درخواستیں جمع اب تک 10 لاکھ افراد کامیابی سے اس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔

FOLLOW US