Sunday January 19, 2025

کیا واقعی حسن علی کی بیوی اور بیٹی کو دھمکیاں دی گئی ہیں؟ سامعہ خان نے حقیقت واضح کردی

ڈھاکہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستانیوں نے انہیں یا ان کی بیٹی کو کوئی دھمکی نہیں دی ۔ اس حوالے سے ان کے نام کا ایک جعلی اکاؤنٹ بنا کر جھوٹی خبریں پھیلا ئی جا رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سامعہ خان نے کہا کہ انہوں نے کئی ایسے جھوٹے ٹویٹس دیکھے ہیں جو ان کے نام پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ سے کیے گئے ہیں۔ ان ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ انہیں، ان کے شوہر حسن علی اور ان کی بیٹی کو پاکستانیوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو بالکل غلط ہے۔ سامعہ خان نے کہا کہ انہیں دھمکی تو کوئی نہیں ملی البتہ پاکستانیوں کی جانب سے سپورٹ بہت زیادہ ملی ہے اس لیے ان سے منسوب ایسے کسی بیان پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی ان کے نام سے بنے ہوئے کسی بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کیا جائے کیونکہ وہ ٹوئٹر استعمال ہی نہیں کرتیں۔ انہوں نے اپنے فالورز سے اپیل کی کہ وہ ان کے نام سے بنے ہوئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔

ڈیم فنڈ کی رقم کہاں گئی؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خود میدان میں آگئے، صورتحال واضح کردی

سعودی عرب کے قرضے کا جادو ٹوٹنے لگا، ڈالر واپس پرانی قیمت سے بھی اوپر چلا گیا

اسٹیبلشمنٹ کپتان کو سپورٹ کرتے کرتے تھک گئی ، ملک کا اگلا وزیر اعظم پاکستان کی کونسی اہم ترین شخصیت ہوسکتی ہیں ؟

FOLLOW US