Sunday January 19, 2025

اسٹیبلشمنٹ کپتان کو سپورٹ کرتے کرتے تھک گئی ، ملک کا اگلا وزیر اعظم پاکستان کی کونسی اہم ترین شخصیت ہوسکتی ہیں ؟

اسلام آباد : سینیئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو سپورٹ کرتے تھک گئی،نوازشریف وزیراعظم بننے کے لیے پرامید ہوگئے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیئر تجزیہ نگار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اب تنہا ہے، یہ ضروری نہیں تنہا رہے گی مگر اس وقت تنہا ہے۔ایم کیو ایم والے کہتے ہیں ابھی دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔ ایم کیو ایم والے کراچی کے لیے پیسے چاہتے ہیں۔میری چودھری صاحب سے بھی بات ہوئی انھوں نے کہا کہ ہم تو سپورٹ نہیں کریں گے۔ق لیگ کا بلدیاتی الیکشن کے طریقہ کار پر شدید اختلاف ہے۔عمران خان ای وی ایم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو سپورٹ کرتے تھک گئی ہے۔ راولپنڈی سے ایک آدمی گیا اس نے نواز شریف سے تین ملاقاتیں کیں۔ نواز شریف اب پرامید ہے اور کہتے ہیں میں خود وزیر اعظم بنوں گا۔وکیل کہہ رہے ہیں کہ تاحیات نا اہل ہی نہیں ہونے چاہیے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے گھر پر معاملہ طے پاگیا ،شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا

سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ امریکہ بھی عمران خان کے خلاف ہے۔صدر جو بائیڈن فون کیوں نہیں کر رہا کیونکہ وہ ناراض ہے۔یہ انا کا مسئلہ نہیں بلکہ پالیسی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ عوامی عہدہ کے لیے تاحیات نااہلیت غیر قانونی ہے۔ اس ضمن میں تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔تاحیات نااہلی کے فیصلوں پر آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کی جائے۔ آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے لیے آئینی درخواست دائر کریں گے۔نہوں نے کہا کہ پوری عمر کی نااہلیت قانون کے برخلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ججز سینیارٹی کا معاملہ بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی، مہینہ پہلے ہی شہر میں کرائے کی کاریں ختم ہوگئیں

ہمارا جذبہ بھی فوج جیسا ہوتا ہے، ہر وقت جان دینے کیلئے تیار رہتے ہیں محمد رضوان نے مداحوں کو اپنی صحت کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کر دیا

FOLLOW US