Sunday January 19, 2025

ڈیم فنڈ کی رقم کہاں گئی؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خود میدان میں آگئے، صورتحال واضح کردی

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار نے اپنے دور ملازمت میں ایک ڈیم فنڈ قائم کیا تھا جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ڈیم تعمیر کرنے کے لیے عطیات جمع کرائے۔ ان کے عہدے سے رخصت ہونے کے بعد اس رقم کے بارے میں کئی طرح کی افواہیں گردش میں ہیں اور لوگ سوال پوچھتے پائے جاتے ہیں کہ اس رقم کا کیا بنا؟ اب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سامنے آ گئے ہیں اور اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ ٹائمز آف کراچی کے مطابق جسٹس (ر)ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کی گئی پاکستانیوں کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے اور انہیں اس کے متعلق پریشان نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک اکاﺅنٹ میں پڑی ہے اور اس سے منافع حاصل ہو رہا ہے۔ لوگوں کو اس رقم کے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستانی یقین رکھیں کہ میں اور میری ٹیم اس ڈیم منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے قرضے کا جادو ٹوٹنے لگا، ڈالر واپس پرانی قیمت سے بھی اوپر چلا گیا

ہم 3 سال سے وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں مگر یہ نہیں نبھا رہے پنجاب حکومت کی انتظامیہ کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کپتان کو سپورٹ کرتے کرتے تھک گئی ، ملک کا اگلا وزیر اعظم پاکستان کی کونسی اہم ترین شخصیت ہوسکتی ہیں ؟

FOLLOW US