Sunday January 19, 2025

ہمارا جذبہ بھی فوج جیسا ہوتا ہے، ہر وقت جان دینے کیلئے تیار رہتے ہیں محمد رضوان نے مداحوں کو اپنی صحت کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کر دیا

دبئی : محمد رضوان نے مداحوں کو اپنی صحت کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان نے دبئی سے بنگلہ دیش کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی صحت اب بہت بہتر ہے، سب سے دعاوں کی اپیل ہے۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہوں، ہمارا جذبہ بھی فوج جیسا ہوتا ہے، ہر وقت جان دینے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کی صبح محمد رضوان نے ورلڈ کپ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد پہلی ٹویٹ کی تھی۔ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے تمام کھلاڑیوں کےفوٹو سیشن کی ایک تصویر ٹوئٹ کی اور پُر امید انداز میں لکھاکہ ’دیا جلائے رکھنا ہے‘۔ محمد رضوان نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا۔

اسد عمر نے پی ڈی ایم اور میڈ یا کو کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

دوسری جانب پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا آئی سی یو سے میدان کا سفر معجزہ قرار دے دیا گیا۔ محمد رضوان کے بھارتی معالج نے صحتیابی کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر حوصلے اور ہمت کی مثال ہیں۔ ڈاکٹر ساحر سینالابدین نے مزید بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے آئی سی یو میں مجھے کہا تھا کہ میں ہر صورت کھیلنا چاہتا ہوں، اپنی ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر ساحر سینالابدین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بلے باز آئی سی یو میں مضبوط اور پر اعتماد تھے، وہ ملک کے لیے اہم میچ ہر صورت کھیلنا چاہتے تھے، ان کو شدید درد اور تکلیف میں ہسپتال لایا گیا، کیریئر میں کسی کھلاڑی کی اتنی برق رفتار صحت یابی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے محمد رضوان نے اپنی دستخط شدہ شرٹ گفٹ کی جب کہ سیمی فائنل میں ان کی طرف سے چھکے لگانے پر پوری میڈیکل ٹیم خوش تھی۔

بشریٰ بی بی کی بیٹی کی شادی کی تصویر سامنے آگئی

’تمہاری جیت سے زیادہ ہماری ہار کے چرچے‘، شاہین مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئے

FOLLOW US