Sunday January 19, 2025

’تمہاری جیت سے زیادہ ہماری ہار کے چرچے‘، شاہین مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئے

دبئی : گزشتہ روز کینگروز کیخلاف شکست کے بعد شاہینوں کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سفر تو اختتام کو پہنچا لیکن حقیقت میں گرین شرٹس نے ہار کر بھی شائقین کا دل جیت لیا۔ سوشل میڈیا صارفین سمیت شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر دل کھول کر داد دی اور حوصلہ افزائی کی۔ قومی ٹیم کی شکست کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔ جنید لاکھانی نامی صارف نے سٹیڈیم سے شاہینوں کی شکست پر افسردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ’پاکستانی ٹیم صرف اور صرف ایک چیز کی مستحق ہے اور وہ ہے حوصلہ افزائی‘۔ ایک بھارتی ٹویٹر صارف نے بابر کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ ’تمہاری جیت سے زیادہ ہماری ہار کے چرچے ہیں‘۔

ملکی معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ، مل بیٹھ کر اس پر بات چیت کی ضرورت ہے

ایک صارف نے شاداب کی سٹیڈیم میں افسردہ انداز میں بیٹھے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تھوڑا سا دل ٹوٹا لیکن پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں چیمپئنز کی طرح کھیل پیش کیا‘۔ ایک صارف نے حسن علی کی آبدیدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ’جس وقت 22 کروڑ لوگ شکست کے درد سے گزررہے تھے وہ تنہا اس درد کو محسوس کررہا تھا‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ سے نفرت ہے، واقعی اس کے مقابلے میں کچھ بھی زیادہ تکلیف دہ نہیں مگر ہماری ٹیم آسٹریلیا کے مد مقابل بہترین لڑی تم جیتو ہو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے‘۔

ٹک ٹاکر ہراسگی کیس میں نیا موڑ، عائشہ اکرم نے ملزم کے حق میں بیان دے دیا

شدید سردی اور ۔بارشیں کب تک ہوں گی ۔ محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بری خبر سنا دی

FOLLOW US