Sunday January 19, 2025

اسد عمر نے پی ڈی ایم اور میڈ یا کو کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور میڈیا کو اپنے کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے اگر لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب میں اسد عمر نے میڈیا پر بھی سخت تنقید کی اور ساتھ ہی دھمکی بھی دے ڈالی کہ میڈیا والے پی ڈی ایم والوں کے سہولت کار ہیں، پی ڈی ایم اور میڈیا میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کو میرا پیغام ہے، لانگ مارچ کا سوچنا بھی نہ یہاں ہجوم دیکھو ، یہاں آو¿ گے تو بڑی ک±ٹ پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ’خان جھکا نہ ڈرا، پہلے مودی نے للکارا تو دو جہاز گرائے، نواز شریف بیٹوں اور سمدھی سمیت بھاگ گئے ہیں، عوام کا پیسہ لندن فلیٹوں کے لیے نہیں یہ پیسے عوام کے لیے ہے۔

’تمہاری جیت سے زیادہ ہماری ہار کے چرچے‘، شاہین مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئے

ملالہ یوسفزئی کے نکاح کے جوڑے کی قیمت کتنی ہے؟ بڑا دعویٰ

ملکی معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ، مل بیٹھ کر اس پر بات چیت کی ضرورت ہے

FOLLOW US