Monday January 20, 2025

محمد رضوان کا آئی سی یو سے میدان کا سفر معجزہ تھا: معالج وکٹ کیپر حوصلے،ہمت کی مثال ہیں

لاہور : پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا آئی سی یو سے میدان کا سفر معجزہ قرار دے دیا گیا۔ محمد رضوان کے بھارتی معالج نے صحتیابی کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر حوصلے اور ہمت کی مثال ہیں۔ ڈاکٹر ساحر سینالابدین نے مزید بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے آئی سی یو میں مجھے کہا تھا کہ میں ہر صورت کھیلنا چاہتا ہوں، اپنی ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر ساحر سینالابدین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بلے باز آئی سی یو میں مضبوط اور پر اعتماد تھے، وہ ملک کے لیے اہم میچ ہر صورت کھیلنا چاہتے تھے، ان کو شدید درد اور تکلیف میں ہسپتال لایا گیا، کیریئر میں کسی کھلاڑی کی اتنی برق رفتار صحت یابی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے محمد رضوان نے اپنی دستخط شدہ شرٹ گفٹ کی جب کہ سیمی فائنل میں ان کی طرف سے چھکے لگانے پر پوری میڈیکل ٹیم خوش تھی۔

قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں کیا غلطی کی؟ وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں نشاندہی کردی

معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، نوازشریف نے اہم شخصیت کو پیغام بھجوا دیا،سینئر کا دعویٰ

2،4نہیں بلکہ تحریک انصاف کے کتنے اراکان پارٹی بدلنےوالے ہیں؟کےپی سے ایسی خبرجس نے کپتان کے ہوش اڑا دیے

FOLLOW US