Monday January 20, 2025

معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، نوازشریف نے اہم شخصیت کو پیغام بھجوا دیا،سینئر کا دعویٰ

لاہور: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اہم شخصیت کو فون کرکے کہا کہ ہم معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار سعید قاضی نے جی این این کے پروگرام میں کہا کہ آج کل ایک نیا بیانیہ آ رہا ہے کہ شہباز شریف کو پنجاب میں لایا جا رہا ہے اور مسلم لیگ ن سمجھ رہی ہے کہ ریڈ کارپٹ تیار ہے اور ہم سیدھا وزیراعظم ہاؤس یا وزیراعلیٰ ہاؤس چلے جائیں گے۔ اسی پر معروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نوازشریف کی طرف سے اہم ترین شخصیت کو پیغام گیا کہ ہم معافی مانگنے کے لیے تیار ییں۔نوازشریف نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ کے خلاف نہیں بولیں گے اور پچھلا ایک ماہ انہوں نے خاموش رہ کر یہ ثابت بھی کیا۔

2،4نہیں بلکہ تحریک انصاف کے کتنے اراکان پارٹی بدلنےوالے ہیں؟کےپی سے ایسی خبرجس نے کپتان کے ہوش اڑا دیے

پچھلے ایک ماہ میں مریم نواز نے آرمی چیف کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بھی انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف باتیں کیں۔انہوں نے حکومت اور عسکری اداروں کے ایک پیج پر نہ ہونے سے متعلق کہا کہ یہ صفحہ تو عمران خان نے خود پھاڑا ہے۔پی ڈی ایم ناکام ہو چکی ہے،نوازشریف کو بھی ملک سے بہانہ بنا کر بھاگنا پڑا۔

تمام پاکستانی حسن علی پر آگ بگولا ہوتے رہے مگر شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو جھاڑ پلا دی ، ورلڈ کپ ہارنے کی اصل وجہ کیا تھی ؟ جانیں

FOLLOW US