Monday November 25, 2024

بابراعظم نے نام لیے بغیر سیمی فائنل میں شکست کا ذمہ دار حسن علی کو قرار دے دیا

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نام لیے بغیر سیمی فائنل میں شکست کا ذمہ دار حسن علی کو قرار دے دیا ۔ میچ کے بعد ان سے سوال ہوا کہ اس میچ میں ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا تو بابر اعظم نے جواب دیا کہ میرا خیال سے کیچ کا چھوٹ جانا ٹرننگ پوائنٹ تھا ،اگر کیچ ہو جاتا تو میچ کا رزلٹ مختلف ہو سکتا تھا کیونکہ پھر کسی نئے کھلاڑی نے میدان میں آنا تھا جسے وکٹ پر سیٹ ہونے میں کچھ وقت لگتا ۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے جس طرح ٹورنامنٹ میں کھیل کا مظاہرہ کیا ،کپتان ہونے کی حیثیت سے میں اس سے مطمئن ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو جو ذمہ داریاں دی جاتی تھیں وہ پوری طرح ادا کرتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم آگے بہترکرنے کی کوشش کریں گے ۔

22 کروڑ پاکستانیوں کے خواب چکنا چور! حسن علی کے ڈراپ کیچ کے بعد میتھیو ویڈ نے میچ ختم کردیا

4 اوورز میں 44 رنز، 3 چھکے لگانے والے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے والے حسن علی پاکستانیوں کے نشانے پر آگئے

شاداب خان نے 4 وکٹیں لے کر بڑا ریکارڈ بھی بنا دیا

FOLLOW US